وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کے کے، کے نام سے مشہور،معروف گلو کار کرشن کمار کناتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ ان کے گیت سبھی عمر کے لوگوں کے جذبات کے ایک وسیع سلسلے کی عکاسی کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا :
’’کے کے، کے نام سے مشہور ،معروف گلوکار کرشن کمار کناتھ کے بے وقت انتقال سے رنجیدہ ہوں۔ان کے گیتوں نے سبھی عمر کے لوگوں کے جذبات کے ایک وسیع سلسلے کی عکاسی کی۔ہم انہیں ان کے گیتوں کے توسط سے ہمیشہ یاد رکھیں گے ،ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں میری تعزیت ۔اوم شانتی ‘‘
Saddened by the untimely demise of noted singer Krishnakumar Kunnath popularly known as KK. His songs reflected a wide range of emotions as struck a chord with people of all age groups. We will always remember him through his songs. Condolences to his family and fans. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 31, 2022


