وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف فلمی شخصیت جناب ستیش کوشک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’معروف فلمی شخصیت جناب ستیش کوشک جی کے بے وقت انتقال سے مجھے دکھ پہنچا ہے۔ وہ ایک تخلیقی ذہانت کے حامل مثالی فنکار تھے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری اور ہدایت کاری کی بدولت فلم شائقین کے دل جیت لیے تھے۔ ان کے ذریعہ پیش کردہ اعلی درجہ کا فن شائقین کو محظوظ کرتا رہے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘
Pained by the untimely demise of noted film personality Shri Satish Kaushik Ji. He was a creative genius who won hearts thanks to his wonderful acting and direction. His works will continue to entertain audiences. Condolences to his family and admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2023


