پی ایم این آر ایف سے یک مشت امداد کا اعلان کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے آتش زدگی کے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ  انہوں نے گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت  اس سانحے کے متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛

’’گوا کے ارپورا میں پیش آیا آتش زدگی کا حادثہ ازحد غمزدہ کر دینے والا ہے۔ میرے خیالات و احساسات  اس حادثے میں اپنے اعزا  کو کھودینے والوں کے ساتھ ہیں۔ خدا کرے کہ مجروحین جلد ازجلد صحتیاب ہوجائیں۔ گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت جی سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ ریاستی حکومت متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔

@DrPramodPSawant ‘‘

 

وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت امدادی رقم ، اور مجروحین کو 50000 روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛

’’گوا کے ارپورا میں پیش آئے آتش زدگی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت امدادی رقم دی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم  @narendramodi ‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rashtrapati Bhavan replaces colonial-era texts with Indian literature in 11 classical languages

Media Coverage

Rashtrapati Bhavan replaces colonial-era texts with Indian literature in 11 classical languages
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 25جنوری 2026
January 25, 2026

Inspiring Growth: PM Modi's Leadership in Fiscal Fortitude and Sustainable Strides