پی ایم این آر ایف کی طرف سےامداد کا اعلان

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈکےالموڑہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم  کے دفترکی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں کےتئیں اپنے افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا،‘‘میں ان لوگوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اتراکھنڈ کےالموڑہ میں ہوئےافسوسناک سڑک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہوں۔’’

مزید برآں،جناب نریندر مودی نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم  قومی راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپئےکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو50 ہزارروپئے دیئے جائیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s shipbuilding rise opens doors for global collaboration, says Fincantieri CEO

Media Coverage

India’s shipbuilding rise opens doors for global collaboration, says Fincantieri CEO
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16مارچ 2025
March 16, 2025

Appreciation for New Bharat Rising: Powering Jobs, Tech, and Tomorrow Under PM Modi