وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے امدادی رقم کا اعلان کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے ضلع کاروار  میں ہوئے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کے تئیں تہہ دل سے اظہار تعزیت کیا جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ وزیر اعظم نے مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم نے ہلاک شدگان میں سے ہر ایک کے لواحقین  کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ حادثے میں مجروح ہونے والوں کو 50000 روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’کرناٹک کے ضلع کاروار میں ہوئے حادثے کے بارے میں سن کر بہت دُکھ ہوا۔ میں ان لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ خدا کرے کہ مجروحین جلد از جلد صحتیاب ہو جائیں۔

ہلاک شدگان میں سے ہر ایک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India Post launches drone delivery pilot across Himachal, Assam

Media Coverage

India Post launches drone delivery pilot across Himachal, Assam
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 اگست 2026
August 22, 2026

Citizens Appreciate PM Modi’s Leadership Driving India’s Growth, Innovation and Connectivity