نئی دہلی، 12 ؍جولائی : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا : اتر پردیش کے کئی حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئے جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا، اس سانحہ میں جن لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اُن کے اہل خانہ کے تئیں میں اپنا دکھ ظاہر کرتا ہوں۔ ایشور انہیں دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے: وزیراعظم نریندر مودی۔
وزیراعظم کو اتر پردیش کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے کے سبب ہوئے جانوں کے اتلاف کے بارے میں بتایا گیا کہ پی ایم این آر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے 2 -2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ زخمیوں کو 50 -50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
उत्तर प्रदेश के कई हिस्सों में आकाशीय बिजली गिरने से हुई जनहानि हृदयविदारक है। इस त्रासदी में जिन लोगों को अपनी जान गंवानी पड़ी है, उनके परिजनों के प्रति मैं अपनी शोक संवेदना प्रकट करता हूं। ईश्वर उन्हें इस दुख को सहने की शक्ति दे: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 12, 2021
The Prime Minister was briefed about the loss of lives and damages due to lightning in parts of Uttar Pradesh. An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of the deceased and Rs. 50,000 would be given to the injured.
— PMO India (@PMOIndia) July 12, 2021


