وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طوفان مچونگ کی وجہ سے خاص طور پر تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جناب مودی نے اس طوفان میں زخمی یا متاثر ہونے والوں کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ حکام متاثرین کی مدد کے لیے زمینی سطح پر انتھک کام کر رہے ہیں اور حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’میری ہمدردیاں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے سائیکلون مچونگ کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، خاص طور پر تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری میں۔ میری دعائیں اس طوفان کے نتیجے میں زخمی یا متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ حکام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے زمینی سطح  پر انتھک کام کر رہے ہیں اور حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک اپنا کام جاری رکھیں گے’’۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Engineering goods exports up 10.4% in January,2026, crosses $100 billion mark in April-January Period of FY26

Media Coverage

Engineering goods exports up 10.4% in January,2026, crosses $100 billion mark in April-January Period of FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 26فروری 2026
February 27, 2026

Citizens Express Heartfelt Gratitude to PM Modi: Make in India Surge, Budget Reforms & India-Israel Saffron Synergy