وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ناشِک –شِرڈی شاہراہ پرایک حادثے میں ہوئے جانوں کے اتلاف پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔جناب مودی نے متاثرین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آرایف) سے نقد امداد کا بھی اعلان کیاہے ۔
وزیراعظم کے دفترنے ٹوئیٹ کیا:
‘‘ناشِک –شِرڈی شاہراہ پر ہوئے حادثے میں جانوں کے نقصان پردکھ ہواہے ۔ سوگوار کنبوں سے تعزیت ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں ۔ مرنے والے ہرشخص کے لواحقین کو پی ایم این آرایف سے دو –دو لاکھ روپے کی نقد امداددی جائے گی اور زخمیوں کو 50-50ہزار روپے دیئے جائیں گے :وزیراعظم ۔’’
Pained by the loss of lives in an accident on the Nashik-Shirdi highway. Condolences to the bereaved families. May the injured recover soon. An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM Modi
— PMO India (@PMOIndia) January 13, 2023


