وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ہونے والےحادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی سفارت خانہ ریاض میں اور قونصلیٹ جدہ میں متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ضروری تعاون اور ہم آہنگی یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛
‘‘مدینہ میں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہونے والےحادثے پر گہرا دکھ ہوا۔ میری ہمدردی ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ہمارا سفارت خانہ ریاض میں اور قونصلیٹ جدہ میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔’’
Deeply saddened by the accident in Medinah involving Indian nationals. My thoughts are with the families who have lost their loved ones. I pray for the swift recovery of all those injured. Our Embassy in Riyadh and Consulate in Jeddah are providing all possible assistance. Our…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 17, 2025
أشعر بحزن عميق إزاء الحادث الذي وقع في المدينة المنورة، والذي راح ضحيته مواطنون هنود. أتقدم بخالص التعازي لأسر الضحايا، وأدعو بالشفاء العاجل لجميع المصابين. وتقدم سفارتنا في الرياض وقنصليتنا في جدة كل الدعم الممكن، كما أن مسؤولينا على تواصل دائم مع السلطات السعودية.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 17, 2025


