وزیر اعظم جناب نریندر مودی، نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جن کے نتیجے میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ بھارت متحدہ عرب امارات کے ساتھ پوری مضبوطی سے یکجہتی میں کھڑا ہے اور تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور بغیر رکاوٹ کے بحری آمدورفت کو یقینی بنانا دیرپا علاقائی امن، استحکام اور عالمی توانائی کی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا:

‘‘متحدہ عرب امارات پر حملوں کی سخت مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے۔ عام شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

بھارت متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوطی  کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے اور تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور بغیر رکاوٹ کے بحری آمدورفت  کو یقینی بنانا دیرپا علاقائی امن، استحکام اور عالمی توانائی کی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ہے۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending

Media Coverage

Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Jharkhand meets Prime Minister
August 03, 2026