وزیر اعظم نے ‘‘ میوزیم میپ آف انڈیا’’ کا تصور پیش کیا
وزیر اعظم نے ملک بھر کےتمام عجائب گھروں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کی تجویز پیش کی
ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے تناظر میں ایمرجنسی کی مدت کے تمام قانونی مقدمات کے مجموعہ کی تدوین اور محفوظ کیا جا سکتا ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے تین مورتی ہاؤس میں کپور (سنامومم کمفورا) کا درخت لگایا جو ترقی ، وراثت اور پائیداری کی علامت ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے تین مورتی بھون میں پی ایم میوزیم اور لائبریری(پی ایم ایم ایل) سوسائٹی کی 47 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران، وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ میوزیم  کودنیا بھر میں بے حد اہمیت حاصل ہے اور ہمیں تاریخ سے روشناسی  کا موقع فراہم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے میوزیم میں عوام کی دلچسپی بڑھانے اور معاشرے میں ان کی وقعت کو بلند کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے “میوزیم میپ آف انڈیا” کاتصور پیش کیا، جس کا مقصد ملک بھر کے عجائب گھروں کا ایک مربوط ثقافتی اور معلوماتی نقشہ فراہم کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ملک کے تمام عجائب گھروں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کی تجویز دی، جس میں لوگوں کی آمد و رفت اور معیار جیسے اہم میٹرکس شامل ہوں۔ انہوں نے عجائب گھروں کے انتظام و انصرام کرنے والوں کے لیے باقاعدہ ورکشاپس منعقد کرنے کی بھی سفارش کی، جس میں صلاحیت سازی اور علم کے تبادلے پر توجہ دی جائے۔

 

وزیراعظم نے نئے اقدامات  کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جیسے کہ ملک کے عجائب گھروں کے حوالے سے نئے خیالات اور نقطہ نظر سامنے لانے کے واسطے ہر ریاست سے 35 سال سے کم عمر کے پانچ افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے ۔

وزیراعظم نے  اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ تمام وزرائے اعظم کا عجائب گھر بنانے سے ان کی میراث کو انصاف ملا ہے، جن میں ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جناب جواہر لال نہرو کی میراث بھی شامل ہے۔ یہ چیز 2014 سے پہلے موجود نہیں تھی۔

وزیراعظم نے عجائب گھروں میں زائرین کی تعداد بڑھانے کے لیے اعلیٰ اثر و رسوخ رکھنے والے اشخاص کو مدعو کرنے اور مختلف سفارتخانوں کے افسروں کو ہندوستانی عجائب گھروں  کی سیر کے لیے بلانے کی بھی تجویز دی تاکہ ملک  کی بھرپور وراثت کے بارے میں آگاہی بڑھ سکے۔

وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ ملک میں نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے پیش نظر  ایمرجنسی کی مدت کے دوران کی تمام قانونی لڑائیوں، مقدمات  اور دستاویزات کا ایک مجموعہ تیار کیا جائے اور اسے محفوظ کیا جائے ۔

 

وزیراعظم نے حالیہ دور کو منظم انداز میں محفوظ کرنے اور دستاویزی  شکل دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے موجودہ نظام اور ریکارڈ کو مضبوط بنا کر ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آئندہ نسلیں، خاص طور پر محققین، اس دور کی سر گزشت  کامطالعہ آسانی سے کر سکیں۔

 

 پی ایم میوزیم اور لائبریری کی مزید بہتری کے لیے پی ایم ایم ایل سوسائٹی کے دیگر اراکین نے بھی اپنے مشورے اور آرا کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم نے تین مورتی ہاؤس کے لان میں ترقی، وراثت اور پائیداری کی علامت کے طور پر ایک کپور(سنامومم کمفورا) کا درخت بھی لگایا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment

Media Coverage

Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives in a mishap in Surat, Gujarat
June 02, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep pain over the tragic mishap in Surat district, Gujarat. He extended his heartfelt condolences to those who have lost their loved ones and prayed for the earliest recovery of the injured. The Prime Minister noted that rescue operations are underway and authorities are providing all possible assistance at the accident site.

The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) for the next of kin of each deceased. Shri Modi also noted that Rs. 50,000 would be provided to those who sustained injuries in the incident.

The Prime Minister posted on X:

"Deeply pained to hear about a mishap in Surat district, Gujarat. My condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest. Rescue operations are underway and authorities are providing all possible assistance at the accident site.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM"