وزیر اعظم نے 45 ویں پرگتی اجلاس کی صدارت کی

Published By : Admin | December 26, 2024 | 19:39 IST
وزیر اعظم نے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے نو اہم پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
پروجیکٹوں میں تاخیر نہ صرف لاگت میں اضافے کا سبب بنتی ہے بلکہ عوام کو پروجیکٹ کے مطلوبہ فوائد سے بھی محروم کرتی ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے پروجیکٹوں کے نفاذ کے دوران متاثرہ خاندانوں کی بروقت بازآبادکاری کی اہمیت پر زور دیا
وزیر اعظم نے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا جائزہ لیا اور ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ دیہاتوں ، قصبوں اور شہروں کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار اپنائیں
وزیر اعظم نے ان شہروں کے لیے تجربات کے تبادلے کے لیے ورکشاپس منعقد کرنے کا مشورہ دیا جہاں میٹرو پروجیکٹوں پر عمل درآمد جاری ہے یا زیرغور ہیں تاکہ بہترین طور طریقوں اور کلیدی اسباق کو سمجھا جاسکے
وزیر اعظم نے بینکنگ اور انشورنس سیکٹر سے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لیا اور شکایات کو نمٹانے کے معیار پر زور دیا

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی کے 45 ویں ایڈیشن کے اجلاس کی صدارت کی، جو پرو ایکٹو گورننس اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی ملٹی ماڈل پلیٹ فارم ہے، جس میں مرکز اور ریاستی حکومتیں شامل ہیں۔

اجلاس میں 8 اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں اربن ٹرانسپورٹ کے 6 میٹرو پراجیکٹس اور روڈ کنکٹیویٹی اور تھرمل پاور سے متعلق ایک ایک منصوبہ شامل ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ان پروجیکٹوں کی مشترکہ لاگت ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر تمام سرکاری عہدیداروں کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ پروجیکٹوں میں تاخیر سے نہ صرف لاگت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوام کو مطلوبہ فوائد حاصل کرنے سے بھی روکا جاتا ہے۔

گفت و شنید کے دوران وزیراعظم نے بینکنگ اور انشورنس سیکٹر سے متعلق عوامی شکایات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے جہاں نمٹانے میں لگنے والے وقت میں کمی کا ذکر کیا وہیں انھوں نے شکایات کو نمٹانے کے معیار پر بھی زور دیا۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ زیادہ سے زیادہ شہر میٹرو پروجیکٹوں کو ترجیحی عوامی نقل و حمل کے نظاموں میں سے ایک کے طور پر پیش کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے ان شہروں کے لیے تجربات کے تبادلے کے لیے ورکشاپس منعقد کرنے کا مشورہ دیا جہاں منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے یا پائپ لائن میں ہیں تاکہ بہترین طور طریقوں اور تجربات سے سیکھا جاسکے۔

جائزے کے دوران وزیر اعظم نے منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران پروجیکٹ سے متاثرہ خاندانوں کی بروقت بازآبادکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئی جگہ پر معیاری سہولیات فراہم کرکے ایسے خاندانوں کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے ایک معیاری وینڈر ایکو سسٹم تیار کرکے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چھتوں کی تنصیبات کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت دی۔ انھوں نے مزید ہدایت کی کہ طلب پیدا کرنے سے لے کر چھتوں پر شمسی توانائی کے آپریشنل ہونے تک اس عمل میں درکار وقت کو کم کیا جائے۔ انھوں نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ مرحلہ وار طریقے سے گاؤوں ، قصبوں اور شہروں کے لیے ایک سطحی نقطہ نظر اپنائیں۔

پرگتی اجلاسوں کے 45 ویں ایڈیشن میں، اب تک تقریبا 19.12 لاکھ کروڑ روپے کی کل لاگت والے 363 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.