وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےچین کے ہانگژو   میں جاری  ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں ٹیبل ٹینس میں  مردوں کے سنگلز - کلاس 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر سندیپ ڈانگی کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ٹیبل ٹینس میں مردوں کے  سنگلز - کلاس 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر سندیپ ڈانگی کو شاباشی۔ ان کی غیر معمولی مہارت اور لگن نے ہمارے ملک کو عزت بخشی ہے۔ بھارت ان کی  اس کامیابی پر بے حد خوش ہے۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو کامیابی کی سمت لے جاتی ہے
April 30, 2026

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو  اجاگر کرتے ہوئے آج ایک سنسکرت سبھاشتم کو مشترک کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں  تحریر کیا:

محنت کش اور توانائی سے بھرپور شہری ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں جن کی محنت ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتی ہے۔ ان کی کوششوں کی بدولت  ملک کو خوشحالی، خود انحصاری اور ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

अनिर्वेदो हि सततं सर्वार्थेषु प्रवर्तकः।

करोति सफलं जन्तोः कर्म यच्च करोति सः॥

جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل سرگرم اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔