سیشلز کے صدر عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی دعوت پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ وہ سیشلز میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔

ہندوستان اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر سیشلز کے یومِ آزادی کی تقریبات خصوصی اہمیت کے ساتھ منائی گئیں۔ اس تاریخی موقع کی مناسبت سے ہندوستانی مسلح افواج کے دستوں نے سیشلز کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ قومی پریڈ میں شرکت کی۔ ہندوستانی دستہ آسام رائفلز، ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں اور بحریہ کے مارچنگ بینڈ پر مشتمل تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اور دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ کے جہاز ‘‘ترکش’’ اور ‘‘اکشک’’ پورٹ وکٹوریہ میں لنگر انداز رہے۔
تقریبات میں وزیر اعظم کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان گہری شراکت داری اور دیرینہ دوستی کو اجاگر کرتی ہے ۔
Honoured to participate in the National Day celebrations of Seychelles, marking the Golden Jubilee of the nation’s Independence. The occasion was a fitting tribute to the remarkable journey of the Seychellois people over the past fifty years.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 29, 2026
India is proud to stand alongside… pic.twitter.com/DIN4hUdKlq
Some more pictures from the Seychelles National Day celebrations. I thank President Dr. Patrick Herminie, the Government and people of Seychelles for inviting me to be a part of this special occasion.@StateHouseSey pic.twitter.com/FK1Hl22DB3
— Narendra Modi (@narendramodi) June 29, 2026


