وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ٹرسٹیز نے ٹرسٹ کے سابق چیئرمین آنجہانی جناب کیشو بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹرسٹیز نے اتفاق رائے سے ٹرسٹ کے اگلے چیئرمین کے طورپر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا انتخاب کیا، تاکہ آنے والے دنوں میں اس کی رہنمائی ہوسکے۔وزیر اعظم نے ذمہ داری کو قبول کیا اور ٹیم سومناتھ کی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مل کر یہ ٹرسٹ بنیادی ڈھانچے، رہائش کے بندوبست ، تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بناسکے گا اورہماری عظیم وراثت کے ساتھ زائرین کا مضبوط رابطہ قائم کرے گا۔میٹنگ کے دوران سہولیات ، جاری سرگرمیوں اور پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ٹرسٹ کے کچھ معروف سابقہ چیئرپرسنز  میں عزت مآب جام صاحب دگوجے سنگھ جی، جناب  کنہیا لال منشی،ہندوستان کے سابق وزیر اعظم  جناب مورار جی دیسائی، جناب جے کرشنا ہری ولّبھ، جناب دنیش بھائی شاہ، جناب پرسن وادن مہتا اور جناب کیشو بھائی پٹیل شامل ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Make in India' radar programme to help Tejas track targets gets Rs 2,205 crore boost

Media Coverage

'Make in India' radar programme to help Tejas track targets gets Rs 2,205 crore boost
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،01 اگست 2026
August 01, 2026

Aatmanirbhar Bharat Delivers: Indigenous Power, Farmer Prosperity & Blue Economy