وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ کچھ روز کے دوران یوکرین کی صورتحا ل اور آپریشن  گنگا سے متعلق پارلیمنٹ میں صحت مند بحث کی ستائش کی ۔ انہوں نے ان سبھی ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنے خیالا ت  بحث کے دوران  پیش کئے اور بحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ خراب صورتحال میں  ہم وطنوں کے تحفظ اور خیروعافیت کا خیال رکھا جائے ۔

سلسلہ وار ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

گزشتہ کچھ روز سے پارلیمنٹ میں یوکرین کی صورتحال اور آپریشن گنگا کے ذریعہ  بھارتی شہریوں  کو واپس لانے  کے بارے میں صحت مند بحث ہوئی  ۔ میں ان سبھی ارکان پارلیمنٹ ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات اس بحث میں  پیش  کئے ۔

جب  غیر ملکی  پالیسی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو بحث  کی اعلیٰ سطح اور تعمیری نقطہ نظر اس بات کو ظاہر کرتے ہیں  کہ کس  طرح ہم جانبدار نہیں ہیں ۔ اس طرح کی غیر جانبداریت  دنیا میں  بھارت کی  امیج  کو بڑھائے گی ۔

 یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کی حفاظت اور ان کی خیروعافیت کا پورا دھیان دیں اور حکومت ہند  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کہ ہمارے  لوگوں کو خراب صورتحال میں  کسی  پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit

Media Coverage

PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 مئی 2026
May 04, 2026

Green Roads, Smart Tolls, Trillion-Dollar Dreams: How PM Modi's Policies are Supercharging a Modern India