وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مفت بجلی کے لیے روف ٹاپ سولر اسکیم- پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے آغاز کا اعلان کیا ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘مزید پائیدار ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، ہم پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا شروع کر رہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کیا جائے گا،جس کا مقصد  1 کروڑ گھروں کو  ہر مہینے 300 یونٹس مفت بجلی فراہم کرانا ہے۔’’

‘‘بنیادی سبسڈی، جو براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں دی جائے گی،سے لے کر  بھاری رعایتی بینک قرضوں تک، مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگوں پر لاگت کا کوئی بوجھ نہ پڑے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک قومی آن لائن پورٹل سے مربوط کیا جائے گا جس سے مزید سہولت ہوگی۔ "

"اس اسکیم کو نچلی سطح پر مقبول بنانے کے لیے، شہری مقامی اداروں اور پنچایتوں کو اپنے دائرہ اختیار میں چھت پر شمسی نظام کو فروغ دینے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ ساتھ ہی، اس اسکیم سے زیادہ آمدنی ہوگی، کم بجلی کے بل آئیں گے  اور لوگوں کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔ "

"آئیے شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔ میں تمام رہائشی صارفین، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ atpmsuryaghar.gov.in پر درخواست دے کر پی ایم - سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کو مضبوط بنائی’’۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Praises Farmers For Taking India's Rich Mango Heritage To Global Markets

Media Coverage

PM Modi Praises Farmers For Taking India's Rich Mango Heritage To Global Markets
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 1 جون 2026
June 01, 2026

Self-Reliant India Rising: Healthcare, Ports, Railways & More Under PM Modi