وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات

Published By : Admin | June 23, 2023 | 00:51 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انھوں نے آج صبح وہائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ،جہاں عزت مآب جناب جوزف بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جِل بائیڈن نے ان کا رسمی استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب مودی کا خیرمقدم کرنے کے لئے ہزاروں بھارت نژاد امریکی افراد بھی وہاں موجود تھے۔

وزیراعظم نے ، اس کے بعد محدود اور وفد کی سطح پر ،صدر بائیڈ ن کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے طویل مدتی دوستی اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے اشتراک وتعاون کو اجاگر کیا۔ یہ اشتراک ،تجارت اور سرمایہ کاری ، دفاع اور سکیورٹی ، توانائی ، آب وہوا کی تبدیلی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے شعبوں میں قائم ہے۔ 

دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد اور آپسی سمجھ کے ساتھ ساتھ، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدار کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ جس کی بدولت تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوتی ہے۔ انھوں نے اہمیت کی حامل اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) جیسی پہل قدمیوں کے ذریعہ کی گئی تیزرفتار ترقی اور لچک دار سپلائی نظام تیار کرنے کی غرض سے کلیدی نوعیت کی ٹیکنالوجی میں جاری  اشتراک میں اضافہ کرنے سے متعلق شدید خواہش کی ستائش کی۔ انھوں نے اہمیت کی حامل معدنیات اور خلا کے شعبوں میں نموپذیر اشتراک کا خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور ایک پائیداراور مقامی ماحولیاتی توازن کو قائم رکھنے والے  مستقبل کی حصولیابی کی غرض سے اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ انھوں نے صاف ستھری اور آلودگی سے مبرّا اور قابل تجدید توانائی کے فروغ اور موسمیاتی پہل قدمیوں کے بارے میں تال میل کو فروغ دینے کی غرض سے مختلف طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے عوام اور عالمی برادری کے فائدے کی خاطر ،بھارت اور امریکہ کے درمیان کثیر جہتی عالمی کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں کے درمیان تبادلہ خیال میں باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن اور خاتون اول کی جانب سے گرم جوشی سے  کئے گئے خیر مقدم کے لئے اپنی ستائش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم ستمبر 2023 میں جی -20 رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کے لئے نئی دہلی میں صدر بائیڈن کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties

Media Coverage

India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جنوری 2026
January 14, 2026

Viksit Bharat Rising: Economic Boom, Tech Dominance, and Cultural Renaissance in 2025 Under the Leadership of PM Modi