وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمہوریت سے متعلق سربراہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ جمہوریت سے متعلق سربراہ کانفرنس کو دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لیے تجربات کے تبادلے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے جمہوریت کے تئیں ہندوستان کی گہری وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا،’’ہندوستان جمہوریت کی ایک  قدیم اور اٹوٹ ثقافت  اوریہ  ہندوستانی تہذیب کی ایک روح رواں رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید زور دے کر کہا، ’’اتفاق رائے پیدا کرنا، کھلی بات چیت، اور آزادانہ بحث  و مباحثہ ہندوستان کی پوری تاریخ میں گونجتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرے ہم وطنوں  نے ہندوستان کو جمہوریت کی ماں سمجھاہے ۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا’’آج، ہندوستان نہ صرف اپنے 1.4  ارب لوگوں کی خواہشات کو پورا کر رہا ہے بلکہ دنیا کو یہ امید بھی فراہم کر رہا ہے کہ جمہوریت  بہم رسانی کرتی ہے اور بااختیار بناتی ہے۔‘‘ انہوں نے عالمی جمہوریت میں خواتین کی نمائندگی کے لیے قانون سازی کے اقدامات، غربت کے خاتمے کی کوششیں، اورکووڈ-19 وبائی امراض کے دوران بین الاقوامی امدادسمیت  ہندوستان کے تعاون کی مثالوں کاذکر کیا۔

 

وزیر اعظم مودی نے دنیا بھر میں جمہوریت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جمہوری ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی نظام اور اداروں میں شمولیت، انصاف پسندی اوراشتراک و تعاون پر مبنی فیصلہ سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم مودی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ’’ہنگامہ آرائی اور تبدیلی کے دور میں جمہوریت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘’’ہندوستان اس حصول میں تمام ساتھی  ملکوں کی جمہوریتوں کے ساتھ اپنے تجربے مشترک کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi at BRICS summit: Dismantle ‘pyramid of privilege’ to make Global South a ‘rule-shaper’

Media Coverage

PM Modi at BRICS summit: Dismantle ‘pyramid of privilege’ to make Global South a ‘rule-shaper’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Indian Junior Men’s Hockey Team on winning Asia Cup
September 13, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has congratulated the Indian Junior Men’s Hockey Team on winning the Asia Cup with an emphatic 4-1 victory in the final.

The Prime Minister described the achievement as remarkable and said that the feat reflects the immense talent of the young players.

Shri Modi extended his best wishes to the entire team.

The Prime Minister wrote on X;

“Congratulations to our Junior Men’s Hockey Team on winning the Asia Cup with an emphatic 4-1 win in the final. It is indeed a remarkable achievement.

This feat reflects the immense talent of our young players. Best wishes to the entire team!”