وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر کے وی سبرا منین کے بہترین مستقبل کے لئے شاندار نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سبرامنین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تین سال کی مدت کار مکمل ہونے کے بعد چیف اکنومک ایڈوائزر کے عہدے کو چھوڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’کے وی سبرامنین کے ساتھ کام کرنا باعث مسرت رہا ہے۔ ان کی تعلیمی صلاحیت کلیدی اقتصادی معاملات کے ساتھ پالیسی سے متعلق معاملوں پر ان کا منفرد نقطہ نظر اور اصلاح کا جوش و جذبہ قابل ذکر ہے۔ میں ان کے مستقبل کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔
Its been a delight to work with @SubramanianKri. His academic brilliance, unique perspectives on key economic as well as policy matters and reformist zeal are noteworthy. Wishing him the very best for his coming endeavours. https://t.co/jZjrqWaJU7
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2021


