دسمبر۔ مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر جناب محمد نشید نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب محمد نشید راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر کی مشترکہ دعوت پر ہندوستان آئے ہیں۔

جناب محمد نشید کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور مالدیپ کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلق ہند- مالدیپ تعلقات کے کلیدی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اپنے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ جناب محمد نشید کے موجودہ دورۂ ہند سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان رابطوں اور دوستانہ مراسم کو مزید مستحکم کرے گا۔

وزیر اعظم نے پچھلے سال ماہ جون میں اپنے سفر مالے کا ذکر کرتے ہوئے جناب نشید کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر موصوف کی قیادت سے مالدیپ میں جمہوریت کو مضبوطی اور استحکام حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم  نے اس موقع پر ہندوستان کی اس عہد بستگی کا بھی اعادہ کیا کہ ایک مستحکم، خوشحال اور پرامن ایسے مالدیپ کے لئے مالدیپ کی سرکار کے ساتھ ہندوستان اپنا تعاون اور کوششیں جاری رکھے گا، جہاں دوست دار ملک مالدیپ کے لوگوں کے عزائم کی خوش اسلوبی کے ساتھ پورے ہوسکیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خیرمقدمی تقریر کے جواب میں عوامی مجلس کے اسپیکر جناب محمد نشید نے ہند- مالدیپ تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوششوں کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔پچھلے سال مالدیپ میں نئی سرکار کی  قیام کے بعد سے ہند – مالدیپ تعلقات کے استحکام کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششیں مسلسل جاری رہی ہیں۔ جناب محمد نشید نے اس بات کے لئے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ مالدیپ کے عوام کے لئے مالدیپ کی ترقی کے لئے ہندوستان کا تعاون خوش آئند رہا ہے۔ انھوں نے اپنے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ مالدیپ کی سرکار ہندوستان کو ترجیح و اوّلیت دینے کی پالیسی جاری رکھے گی اور پارلیمانی وفد کے دورے سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دوستی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Auto sector reports strong sales momentum; SUVs and exports drive growth across industry

Media Coverage

Auto sector reports strong sales momentum; SUVs and exports drive growth across industry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
First Deputy PM of Russia Denis Manturov calls on PM Modi
April 02, 2026
First Deputy PM Manturov briefs PM on progress in trade, fertilizers, connectivity and people-to-people ties
PM recalls the successful visit of President Putin to India in December 2025
PM expresses satisfaction at the sustained efforts towards implementation of the Summit outcomes
PM extends warm greetings to President Putin

The First Deputy Prime Minister of the Russian Federation, H.E. Denis Manturov, called on Prime Minister Shri Narendra Modi today.

First Deputy PM Manturov briefed PM on the progress in various areas of mutually beneficial cooperation, including trade and economic partnership, fertilizers, connectivity and people-to-people ties.

PM recalled the successful visit of President Putin to India in December 2025 for the 23rd India-Russia Annual Summit.

He expressed satisfaction at the sustained efforts being made by both sides towards implementation of the outcomes from the Annual Summit, aimed at further strengthening the India- Russia Special and Privileged Strategic Partnership.

PM extended warm greetings to President Putin and said that he looked forward to their continued exchanges.