وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے سورساگر سے سابق رکن اسمبلی محترمہ سوریہ کانتا ویاس کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں سورساگر، راجستھان میں  ان کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’راجستھان کے سورساگر کی سابق رکن اسمبلی اور بھاجپا کی سینئر رہنما محترمہ سوریہ کانتا ویاس جی کی رحلت سے ازحد غمگین ہوں۔ علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کے اپنے کاموں کے لیے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ میرے حالیہ جودھپور دورے کے دوران ان سے ملاقات کا موقع حاصل ہوا تھا، جب انہوں نے خصوصی طور پر ہوائی اڈے پر آکر مجھے آشیرواد دیا۔ دُکھ کی اس گھڑی میں، میں ان کے مداحین اور کنبہ اراکین کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی!‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan

Media Coverage

India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جون 2026
June 29, 2026

PM Modi Advancing National Strength Through Unity, Innovation and Janbhagidari