1. وزیراعظم جناب نریند رمودی نے کوپن ہیگن میں دوسری بھارت – نورڈک  سربراہ کانفرنس سےوطن واپس ہوتے ہوئے 4 مئی 2022 کو فرانس کادورہ کیا ۔
  2.  پیرس میں ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فرانس کے صدرایمانوئیل میخوں کے ساتھ   بالمشافہ اور وفدکی سطح  پر بات چیت کی ۔ دونوں لیڈروں نے دفاع، خلاء، بحری معیشت اور  سول نیوکلیائی  شعبوںمیں تعاون اور عوام سے عوام کےدرمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور کے سبھی  پہلوؤں  پرتبادلہ خیال کیا۔
  3. دونوں لیڈروں نے علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بھارت –فرانس کلیدی ساجھیداری کو عالمی  فلاح وبہبودکے لئے ایک طاقت بنانے کی غرض سے مل کر کام کرنے کے طورطریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کےفرانس  کے دورے سے نہ صرف دونوں ملکوں  کے درمیان بلکہ دونوں  رہنماؤں کے درمیان  بھی مضبوط دوستی اور خلوص کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔
  4. وزیراعظم جناب نریندر مودی نے صدر ایمانوئیل میخوں کو جلدسے جلد کسی  مناسب موقع پر بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔
  5. دونوںرہنماؤں  کے درمیان بات چیت کے بعد ایک مشترکہ  بیان جاری  کیا گیا،جسے یہاں ملاحظہ  کیا جاسکتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IIT Madras incubates 112 startups, files 431 patents in FY26 milestone year

Media Coverage

IIT Madras incubates 112 startups, files 431 patents in FY26 milestone year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 28 اپریل 2026
April 28, 2026

From Orchids to Expressways: PM Modi’s Blueprint for a Self-Reliant, Connected & Proud India