وزیرعظم  جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران جمہوریہ ایسٹونیا کے صدر عزت مآب  جناب آلار کارس سے ملاقات کی۔

وزیراعظم  جناب مودی اور صدر کارس نے گزشتہ برس پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے دوران ہونے والی اپنی خوشگوار ملاقات کو یاد کیا۔دونوں رہنماؤں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے مشترکہ اقدار اور بین الاقوامی امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کی بنیاد پرہندوستان-ایسٹونیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔

دونوں رہنماؤں نے جنوری 2026 میں 16ویں ہند-یورپی یونین سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان اوریورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کے کامیاب اختتام کے ساتھ ہند-یورپی یونین تعلقات میں اہم اسٹریٹجک پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، خاص طور پر آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن میں جاری تعاون پر بات چیت کی۔ انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز، ای-گورننس، سائبر سیکورٹی، اسٹارٹ اپس، تعلیم اور ہنر کی ترقی سمیت مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے اس کے علاوہ صاف توانائی اور اسمارٹ انرجی مینجمنٹ میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ایسٹونیا کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تعلقات اور باہمی عوامی رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر کارس نے ایسٹونیا میں  ہندوستانی پیشہ ور افراد کے کردار کی تعریف کی اور دونوں فریقین نے ٹیلنٹ موبلٹی اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 

 

“Oli suurepärane kohtumine Alar Karisega, Eesti Vabariigi Presidendiga - riigiga, mis on teinud märkimisväärseid edusamme tehnoloogia ja tehisintellekti valdkonnas. Arutasime võimalusi meie majanduspartnerluse edasiseks tugevdamiseks, eriti India ja ELi vabakaubanduslepingu, mis on ajalooline kokkulepe. Samuti rääkisime koostööst futuristlike tehnoloogiate, energiahalduse, oskuste ja muud.

@AlarKaris”

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The entrepreneurs building a self-reliant India

Media Coverage

The entrepreneurs building a self-reliant India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlights the qualities of an ideal and truly excellent individual
July 22, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting the qualities of an ideal and truly excellent individual in fulfilling personal, social, and national duties.

The Prime Minister wrote on X;


"परकार्येषु युक्तात्मा स्वकार्ये क्षिप्रसाधनम्।

सुहृत्कार्येषु निर्वृत्ती राजकार्येषु विक्रमः ।। "

The person who devotes themselves wholeheartedly to the tasks of others, completes their own personal duties with speed and efficiency, carries out tasks for friends selflessly, and demonstrates their full valor and courage in fulfilling national duties, only such a person is truly excellent.