دونوں رہنما‘ہورائزن 2047’ روڈ میپ پر مل کر کام جاری رکھنے پر متفق
وزیر اعظم نے ڈی- ڈے کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی
وزیر اعظم نے آئندہ پیرس اولمپکس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کو آج جمہوریہ فرانس کے صدرعالی جناب ایمانوئل میکرون کی ٹیلی فون کال آئی۔

صدرمیکرون نے وزیراعظم کو ان کی تاریخی انتخابی جیت پر گرم جوش مبارکباد دی اور مسلسل تیسری مدت کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان مضبوط اور بھروسہ مند اسٹریٹیجک پارٹنرشپ آنے والے سالوں میں نئی ​​بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ‘ہورائزن 2047’ روڈ میپ میں کیے گئے عہد کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے ڈی- ڈے کی تاریخی 80 ویں سالگرہ پر صدر میکرون کو اپنی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے آئندہ پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے تئیں بھی اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties

Media Coverage

India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جنوری 2026
January 14, 2026

Viksit Bharat Rising: Economic Boom, Tech Dominance, and Cultural Renaissance in 2025 Under the Leadership of PM Modi