نئیدہلی،13اگست۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نومنتخب محترمہ ماریا فرنانڈا ایسپی نوزاگارسز نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ 

 اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم موصوف نے اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے پر محترمہ ایسپی نوزا کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر محترمہ ایسپی نوز انے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجتماعات کے لئے اپنی ترجیحات بیان کیں ۔اس کے جواب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انہیں ، اُن کی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہندوستان کے مکمل تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 دونوں لیڈروں نے اس ملاقات کے دوران دہشت گردی ،اقوام متحدہ کی اصلاحات اور تبدیلی ماحولیات سمیت اہم عالمی چیلنجوں پر اقوام متحدہ کے مضبوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
21% YoY rise in engineering exports in June shows sector's resilience amid global challenges: EEPC India Chairman

Media Coverage

21% YoY rise in engineering exports in June shows sector's resilience amid global challenges: EEPC India Chairman
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جولائی 2026
July 14, 2026

From Local Fields to Global Recognition: PM Modi’s ‘Vocal for Local’ is Now Delivering Real Global Respect