نئی دہلی،25/جون۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کل ممبئی کا دورہ کریں گے۔ وہ ا یشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک( اے آئی آئی بی)  کی تیسری سالانہ میٹنگ کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایک کثیر الا طرافی ترقیاتی بینک ہے جس کا مشن ایشیا اور اس سے باہر سماجی و اقتصادی نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ اس سال کی میٹنگ کا موضوع ہے۔‘‘ بنیادی  ڈھانچے کے لئے رقوم جوڑنا: جدت طرازی اور اشتراک’’۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں اور حکومت کی مختلف سطحوں پر کام کرنے والے لیڈران اپنے خیالات اور تجربات مشترک کریں گے تاکہ ٹھوس بنیادی ڈھانچہ جاتی سرمایہ کاری کے ذریعہ ایک  پائیدار مستقبل کی تخلیق کی جاسکے۔

اس سال ایشین انفرااسٹرکچر فورم کا افتتاح بھی ہوگا جس میں انفر ااسٹرکچر پر یکٹشنر ایک عملی  اور پروجیکٹ پر  مبنی تبادلہ خیال کے لئے جمع ہوں گے جس میں ا نتہائی اہم بنیادی ڈھانچے سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل کے لئے جدت طرازانہ  فائنانس( رقم کی دستیابی) پر توجہ مرکوز ہوگی۔

بعد میں وزیراعظم بزنس لیڈروں اور صنعتوں کے کپتانوں( قیادت کرنے والوں) سے ملاقات کریں گے تاکہ مختلف  امور پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔ ان امور میں اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کا فروغ، پالیسی جاتی اقدامات، سرمایہ کاری، جدت طرازی اور روزگار کے مواقع  پیدا کرنا  شامل ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Railways' financial health improves in last 10 yrs, surplus revenue after meeting cost: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

Railways' financial health improves in last 10 yrs, surplus revenue after meeting cost: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 7فروری 2026
February 07, 2026

Empowering the Nation: Trade Deals, Tech Innovations, and Rural Revival Under PM Modi