اس میوزیم کا تصور تعمیر قوم کے تئیں بھارت کے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو اعزاز بخشنے کے وزیر اعظم مودی کے ویژن سے حاصل ہوا ہے
یہ میوزیم بھارت کے ہر ایک وزیر اعظم کے تئیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے؛ یہ میوزیم وزرائے اعظم کی زندگیوں اور ان کے تعاون کے ذریعہ آزادی کے بعد کے بھارت کی داستان بیان کرتا ہے
موزیم کے لوگو میں عوامی ہاتھوں کو دھرم چکر تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے ، جوکہ قوم اور جمہوریت کی علامت ہے
میوزیم میں موجود مواد کو اثر انگیز اور دلچسپ انداز میں پیش کرنے کے لیے تکنالوجی پر مبنی انٹرفیس کو بروئے کار لایا گیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  14 اپریل 2022 کو صبح تقریباً 11 بجے پردھان منتری سنگرہالیہ کا افتتاح کریں گے۔ یہ سنگرہالیہ ، جس کا افتتاح آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران کیا جا رہا ہے،  ملک کے وزرائے اعظم کی زندگیوں اور ان کے تعاون کے ذریعہ آزادی کے بعد کے بھارت کی داستان بیان کرتا ہے۔

تعمیر قوم کے تئیں بھارت کے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو اعزاز بخشنے کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصوریت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، یہ پردھان منتری سنگرہالیہ بھارت کے ہر ایک وزیر اعظم  کے لیے، ان کے نظریہ اور عہدہ کی مدت سے قطع نظر، خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت ایک مبنی بر شمولیت کوشش ہے، جس کا مقصد تمام وزرائے اعظم کی قیادت، تصوریت اور حصولیابیوں کے بارے میں نوجوان پیڑھی کو آگاہ کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

قدیم و جدید کے امتزاج کو پیش کرتے ہوئے، یہ میوزیم بلاک I  کے طور پر نامزد سابقہ تین مورتی بھون کو، بلاک II کے طور پر نامزد  حال ہی میں تعمیر شدہ عمارت کے ساتھ مربو کرتا ہے۔ ان دونوں بلاکوں کا مجموعی رقبہ 15600 مربع میٹر ہے۔

اس میوزیم کی عمارت کے ڈیزائن کی ترغیب ابھرتے ہوئے بھارت کی داستان سے حاصل کی گئی ہے ، اور اسے ملک کے رہنماؤں کے ہاتھوں کے ذریعہ ڈھالا اور تشکیل دیا گیا ہے۔ اس ڈیزائن میں ہمہ گیر اور توانائی تحفظ کے طور طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ  کے دوران نہ تو کوئی پیڑ کاٹا گیا اور نہ ہی اسے کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ میوزیم کے لوگو میں عوام کے ہاتھوں کو دھرم چکر تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جو قوم اور جمہوریت کی علامت ہے۔

اس میوزیم کے لیے پرسار بھارتی، دوردرشن، فلم ڈویژن، سنسد ٹی وی، وزارت دفاع، میڈیا ہاؤس (بھارتی اور غیر ملکی)، غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے ذریعہ وسائل /ذخیروں  کے توسط سے معلومات جمع کی گئیں۔ آرکائیوز کے مناسب استعمال (جمع شدہ تخلیقات اور دیگر ادبی تخلیقات، اہم خط و کتابت )، چند نجی چیزیں، تحائف اور یادگاری چیزیں (تہنیت، اعزازات، دیے گئے تمغات، یادگاری ڈاک ٹکٹ، سکے، وغیرہ)، وزرائے اعظم کی تقاریر ،  اور وزرائے اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان کے نظریات کی داستان کے انداز میں پیشکش ، وغیرہ  کو موضوعاتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس میوزیم کو جدید تکنالوجی پر مبنی انٹر فیس کو بروئے کار لاکر تیار کیا گیا ہے تاکہ مواد میں مختلف چیزوں کو شامل کیا جا سکے۔تھری ڈی تصاویر، ورچووَل رئیلٹی، آگمینٹڈ رئیلٹی، ملٹی ٹچ، ملٹی میڈیا، انٹرایکٹیو کیوسک (چھوٹی دکانیں)، کمپیوٹر سے تیار حرکیاتی مجسمے، اسمارٹ فون ایپلی کیشنز، انٹرایکٹیو اسکرین، تجرباتی تنصیبات وغیرہ جیسی تکنالوجیوں نے نمائش کے مواد کو باہم اثر پذیر اور دلچسپ بنایا ہے۔

میوزیم میں مجموعی طور پر 43 گیلریز ہیں۔ جدوجہد آزادی اور آئین کی نمائش کے ساتھ ساتھ، یہ میوزیم  وہ داستان بیان کرتا ہےکہ کیسے وزرائے اعظم نے مختلف چنوتیوں کے دوران ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور ملک کی چوطرفہ ترقی کو یقینی بنایا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
One App For 2,400-Plus Government Services: How UMANG Is Changing Access In India

Media Coverage

One App For 2,400-Plus Government Services: How UMANG Is Changing Access In India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister witnesses Surya Tilak at Shri Ram Janmabhoomi Mandir
March 27, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today, witnessed Surya Tilak at the Shri Ram Janmabhoomi Mandir, Ayodhya. “May the blessings of Prabhu Shri Ram always remain upon us”, Shri Modi stated.

Shri Modi posted on X:

“Earlier today, witnessed the Surya Tilak that took place at the Shri Ram Janmabhoomi Mandir, Ayodhya. May the blessings of Prabhu Shri Ram always remain upon us.”