وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بودھ پورنیما کے موقع پر اُترپردیش کے کشی نگر میں مہاپری نروان اِستوپ میں پوجا ارچنا کی۔اس سے پہلے آج وزیر اعظم نے بھگوان بودھ کی جائے پیدائش لمبنی ، نیپال کا دورہ کیا اور مایا دیوی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے نیپال کے وزیر اعظم  عزت مآب شیر بہادر دیوبا کے ہمراہ لُمبنی مٹھ علاقے میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر  فار بودھ کلچر اینڈ ہیریٹیج  کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے نیپال کے وزیر اعظم کے ساتھ لُمبنی کے انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر اینڈ میڈئیشن ہال  میں منعقد 2566ویں بودھ جینتی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے یہ بھی مطلع کیا کہ سرکار کشی نگر میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے مختلف نوعیت کی کوششیں کررہی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:

’’کشی نگر میں مہاپری نروان اِستوپ میں پرارتھنا کی ، ہماری سرکار کشی نگر میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے کئی طرح کی کوششیں کررہی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اور زائرین یہاں آ سکے۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI

Media Coverage

India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 مئی 2026
May 30, 2026

Viksit Bharat in Motion: How PM Modi is Building a Self-Reliant Global India”