نئی دہلی، 10 مارچ 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مملکت سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عالی جناب محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے 2019 میں قائم ہوئی باہمی کلیدی شراکت داری کونسل کے کام کاج کا جائزہ لیا اور بھارت۔ سعودی شراکت داری میں رونما ہونے والی مستحکم نمو کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے دونوںممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید توسیع  کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا، اور بھارتی معیشت کے ذریعہ سعودی عرب کو پیش کیے جانے والے مواقع پر روشنی ڈالی۔

بھارت اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی دوستی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے کے جذبے کے تحت دونوں رہنماؤں نے کووِڈ۔19 وبائی مرض کے خلاف ایک دوسرے کی مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے باہمی مفادات سے وابستہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہورہی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادے کو جلد از جلد بھارت کا دورہ کرنے کے لئے پیش کی گئی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi