Let our motto be Yoga for peace, harmony and progress: PM Modi
Yoga transcends the barriers of age, colour, caste, community, thought, sect, rich or poor, state and border: PM Modi
Yoga is both ancient and modern. It is constant and evolving: PM Modi

ا

نئی دہلی،21جون :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پرآج رانچی میں بڑے پیمانے پرکی جانے والی یوگا مشقوں میں شرکت کی ۔

یوگا اجلاس سے فوراپہلے وزیراعظم نے اپنی تقریرشروع کرتے ہوئے کہاکہ‘‘ہماری نعرہ یوگا برائے امن ہم آہنگی اورترقی ہوناچاہیئے ’’

اس موقع پرہرایک کو مبارکباد دیتے ہوئے انھوں نے میڈیا کے افراد اور سوشل میڈیا سے وابستہ تمام افراد کی اس رول کے لئے ستائش کی جو انھوں نے یوگا کا پیغام پھیلانے میں اداکیاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ اب وہ جدید یوگا کا پیغام شہروں سے گاوؤں اور غریبوں نیز قبائلی طبقو ں کے گھروں تک لے جاناچاہتے ہیں ۔ انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ یوگا غریبوں اورقبائلیوں کی زندگی کا حصہ بننا چاہیئے کیونکہ بیماری کی وجہ سے یہی لوگ سب سے زیادہ پریشان ہوتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ ہمارا فوکس بھی بیماری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ صحت مندی پرہوناچاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ یوگاسے ہمیں طاقت ملتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ یوگا اورقدیم ہندوستانی فلسفے کا جذبہ ہے ۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ یوگا صرف ان مشقوں کا نام نہیں ہے جوہم زمین یاچٹائی پرتھوڑی دیر کے لئے کرتے ہیں ۔ انھو ںنے کہا کہ یوگا کا مطلب ہے نظم وضبط اور لگن اور اس پرہمیں زندگی بھرعمل کرناچاہیئے ۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ یوگا عمر ، رنگ ، نسل ، طبقے ، افکار ، ذات پات امیر یا غریب ، ملک یا سرحد کی قید سے ماوراہے ۔ انھوں نے کہاکہ یوگا کا تعلق ہرایک سے ہے ۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ آج ڈرائنگ روم سے بیڈروم تک پارکوں سے اسپورٹس کمپلکس تک اورسڑکوں سے صحت مراکز تک یوگا نے ہرایک انسان کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے ۔

جناب نریندرمودی نے کہاکہ یوگا قدیم بھی اورجدید بھی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ مسلسل بھی ہے اور تبدیل ہونے والا بھی ۔

جناب نریندرمودی نے کہاکہ صدیوں سے یوگا کا جذبہ ایک ہی رہاہے ۔ یعنی صحت مند جسم ، مضبوط دماغ ، اتحاد کا جذبہ ۔ انھوں نے کہاکہ یوگا معلومات ، کام اورلگن کا مکمل امتزج ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ کیونکہ دنیا یوگا کو اپنارہی ہے  ، اس لئے ہمیں اس موضوع سے متعلق تحقیق پربھی زوردیناچاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ یوگا ہمیں ادبیات ،فیزیوتھریپی اورمصنوعی ذہانت جیسے نظاموں سے منسلک کرتاہے ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India

Media Coverage

e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets President of the United States on the 250th anniversary of the United States' independence
July 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, extended greetings to the President of the United States, Mr. Donald J. Trump, and the people of the United States on the historic occasion of the 250th anniversary of the country's independence. Shri Modi underscored the enduring strength of the India–United States partnership. He noted that the relationship between the two democracies extends beyond a strategic partnership and is anchored in shared values of democracy, the rule of law and faith in the limitless potential of their people.

The Prime Minister posted on X:

On behalf of 1.4 billion Indians, I extend my warmest congratulations to President Trump and the people of the United States on the historic 250th anniversary of your Independence.

India and the United States share more than a strategic partnership. Our shared belief in democracy, rule of law and the limitless potential of our people make our friendship a force for global good.

May the next 250 years bring even greater prosperity, peace and progress for America and take the India-US partnership to new heights.

@POTUS
@realDonaldTrump