وزیر اعظم مودی نے اینڈریز مینوول کو میکسکو میں صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کر کے کہا ہےکہ، ’’میکسکو میں صدارتی انتخابات میں انڈریز مینوول کی کامیابی کے لئے میری گرم جوشانہ مبارکباد۔ بہت بہت مبارکباد ! امید کرتا ہوں کہ بھارت ۔ میکسکو مخصوص شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے ہم مل جل کر کام کریں گے۔‘‘