ملک تبدیلی کے عمل کا مشاہدہ کر رہا ہے اور 125 کروڑ ہندوستانی نیو انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم مودی
بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے خریف کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کو 1.5 گنا بڑھانے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے: وزیر اعظم
کاشتکار ہمارے ’اند داتا ‘ہیں ، ان کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کو یقینی بنائے گی : وزیر اعظم مودی
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی حکومت کاشتکاروں کی کلفتوں کو دور کرنے، ناداروں کو اوپر اٹھانے اور ریاست کے نوجوانوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کے معاملے میں نااہل ثابت ہوئی ہے: وزیر اعظم مودی
‘مغربی بنگال میں سنڈی کیٹ سیاست ٹی ایم سی سرپرستی میں پروان چڑھ رہی ہے جو ریاست کی نمو میں ہارج ہو رہی ہے: وزیر اعظم مودی
مغربی بنگال میں سیاسی فوائد کے لئے بی جے پی کارکنان پر ہوا حملہ حقیقتاً جمہوریت پر حملہ ہے : وزیر اعظم نریندر مودی

مغربی بنگال کے پشچمی مدناپور میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں زبردست تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں اور 125 کروڑ ہندوستانی نئے ہندوستان کے خواب کی عملی تعبیر کے لئے مل جل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، اوروبندو، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، دیش بندھو چترنجن داس، ایوشور چندر ودیاساگر، خودی رام بوس، ماتنگنی حاضرہ اور رانی شرومنی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد سرکار میں کسانوں کی فلاح پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اس لئے سرکاری نے کم از کم امدادی قیمت میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرکے اپنےوعدے کو پورا کیا ہے۔کسانوں کو ’ان داتا‘قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کسانوں کی فلاح کے ذریعہ ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا رہے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کیے جانے کے قومی جمہوری اتحاد کے تصور پر بھی روشنی ڈالی۔

 

وزیر اعظم موصوف نے اپنی تقریر میں امید ظاہر کی کہ ماہی پروری کو منفعت بخش بنانے اور اس میں توسیع کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں نیلگوں انقلاب پر مرکزی سرکار کی گہری توجہ کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے ٹی ایم سی قیادت والی ریاستی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سرکار کسانوں کے مسائل اور شکایات کا تدارک کرنے میں ناکام رہی ہے۔ غریبوں کی معیار زندگی کو بلند نہیں کر سکی ہے اور نہ ہی ریاست کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کر سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے دور اقتدار میں سنڈیکیٹ سیاست کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جس سے ریاست کی ترقی و نمو کو زبردست نقصان ہو رہا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا سنڈیکیٹ صرف اور صرف ووٹ بینک اور اقتدار میں قائم رہنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں بائیں محاذ کو نشانہ بناتے ہوئے تری پورہ کے عوام کی مثال پیش کی اور کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بھی بائیں بازوں کو مسترد کر دیں گے۔

ریاست میں سیاسی فائدے کے لئے بی جے پی کے کارکنان پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ حملے دراصل جمہوریت پر حملے ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال کے بی جے پی کارکنان کی سخت محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شدید دشواریوں کے باوجود یہ لوگ مستقبل مزاجی سے اور ڈٹ کر کام کر رہے ہیں۔

 تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Western freight corridor goes all the way, to cut transit time 60%

Media Coverage

Western freight corridor goes all the way, to cut transit time 60%
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the value and transformative power of knowledge
September 09, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam highlighting that wisdom teaches the art of living in harmony with society. He said that knowledge imparts wisdom and prosperity, fills the heart with joy and enhances one’s dignity.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

“उपदिशति लोकवृत्तं वितरति वित्तं विनोदयति चित्तम्।

उत्तम्भयति महत्त्वं विद्या हृद्या सुराजसेवेव॥”

The Subhashitam conveys that wisdom teaches the art of living in harmony with society. It grants knowledge and prosperity, fills the heart with joy, and raises one's dignity. Thus, wisdom is as precious as service to righteous governance, beloved by the heart, and a force that uplifts life.

The Prime Minister wrote on X;

“उपदिशति लोकवृत्तं वितरति वित्तं विनोदयति चित्तम्।

उत्तम्भयति महत्त्वं विद्या हृद्या सुराजसेवेव॥”