نئی  دہلی  07 جنوری 2020 ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں منعقدہ کرلوسکر برادرس لمیٹیڈ( کے بی ایل ) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت  کی ۔انہوں نے کے بی ایل کے 100برس مکمل ہونے کی یاد میں ایک  ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔وزیراعظم نے آنجہانی جناب                                                                                        لکشمن راؤ کرلوسکر  جو کرلوسکر برادرس کے بانی تھے ، کی سوانح  کی ہندی  زبان کی کتابی شکل بھی جاری کی۔ یہ سوانح  اس عنوان سے شائع ہوئی ہے:     ’’یانترک کی یاترا – دی مین ہومیڈ مشینس ‘‘  یعنی  ایسے انجنیر کا سفر جس  نے مشینیں  بنائیں  ۔ 

          صد سالہ تقریبات کے لئے کرلوسکر برادر س لمٹیڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ خطرات مول لینا ،  نئے شعبوں میں توسیع کے لئے قدم بڑھانا ،اب بھی ہر بھارتی صنعت کا رکی شناخت ہے۔ بھارت کا صنعت کار ملک کی ترقی کے لئے بیتاب ہے او ر اپنی صلاحتیوں اورکامیابیوں کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  ہم نئے سال میں قدم رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک نئی دہائی میں  بھی قدم رکھ رہے ہیں۔ مجھے  یہ کہنے میں کوئی تامل  نہیں  ہے کہ یہ دہائی بھارتی صنعت کاروں کی دہائی ہوگی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے عوام کی صحیح قوت اسی وقت نمایاں ہوکر سامنے آسکتی ہے ،جب حکومت ان کے راستے میں  ایک رکاوٹ بن کر نہیں بلکہ  بھارت اور بھارت کی صنعتوں کے لئے ایک شراکتدار بن کر کھڑی ہو۔

          ایک ارادے کے ساتھ اصلاح  ، ارتباط  کے ساتھ کارکردگی اور شدت کے ساتھ منتقلی ،گزشتہ چند برسوں میں  ہمارا طریقہ کار رہا ہے ۔  ہم نے ایک ایسی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی ہے جو پیشہ ورانہ اور عمل کی تابع ہو۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران  ملک میں ایک ایسا ماحول سازگار ہوا ہے ،جس کے تحت دیانتدارانہ عمل  اور مکمل شفافیت کے ساتھ  کام ہورہا ہے ۔ اس نے ملک کو  بڑے اہداف مقرر کرنے اور انہیں بروقت حاصل کرنے کی جرأت عطا کی ہے۔

          وزیراعظم نے کہا کہ 19-2018  کے مالی سال کے دوران یوپی آئی کے توسط سے تقریباََ  9 لاکھ کروڑروپے کے بقدر کے  سودے کئے گئے۔ اس مالی سال کے دوران  ، ماہ دسمبر تک ہی یوپی آئی کے توسط سے تقریباََ  15 لاکھ کروڑروپے کا لین دین ہوا ہے ۔ ملک اتنی تیزی سے ڈجیٹل لین دین اپنا  رہا ہے ۔ اجالا اسکیم نے گزشتہ برس ہی   اپنے پانچ برس مکمل کئے ہیں۔ یہ ہم سب کے لئے ازحداطمینا ن کی بات ہے کہ ملک بھر میں  چھتیس کروڑ سے زائد  ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ  میک این انڈیا کے سلسلے میں بھی ایسی ہی کامیابیاں  حاصل

ہوئی ہیں اوریہ ہمارے  ملک کی قوت ہے ۔ میں  بھارتی صنعت کے ہرشعبے سے کامیابی کی روداد سننے کا خواہشمند ہوں ۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views

Media Coverage

Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays homage to Adi Shankaracharya
April 21, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, paid tributes to one of India’s greatest spiritual luminaries, Adi Shankaracharya, on his Jayanti today. Shri Modi remarked that his profound teachings, thoughts and philosophy of Advaita Vedanta continue to guide innumerable people globally. And his efforts to revitalise spiritual thought and establish spiritual centres across the nation remain a lasting inspiration."May his wisdom continue to illuminate our path and strengthen our commitment to truth, compassion and collective well-being", Shri Modi added.

The Prime Minister posted on X:

"On the sacred occasion of Adi Shankaracharya Jayanti, paying homage to one of India’s greatest spiritual luminaries. His profound teachings, thoughts and philosophy of Advaita Vedanta continue to guide innumerable people globally. He emphasised harmony, discipline and the oneness of all existence. His efforts to revitalise spiritual thought and establish spiritual centres across the nation remain a lasting inspiration. May his wisdom continue to illuminate our path and strengthen our commitment to truth, compassion and collective well-being."