Rajmata Vijaya Raje Scindia's strong leadership not only helped mobilise female supporters towards the BJP but also ensured that women played an important part in the BJP's organisation: PM
BJP government has placed women at the core of its social welfare schemes: PM Modi
It is the BJP-led government that has mandated capital punishment for criminals involved in heinous crimes like rapes: PM Modi

بعد ازاں وزیر اعظم مودی نے ان اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ تنقید بنایا جنہوں نے دہائیوں تک ملک میں حکومت کرنے کے بعد بھی خواتین کی سماجی برابری اور اختیار کاری کو اولیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا، ’’وہ پارٹیاں جنہوں نے ملک پر دہائیوں تک حکومت کی اور خواتین کے تعلق سے دھیرے دھیرے رونما ہونے والے سماجی بدلاؤ کا انتظار کیا، وہ پارٹیاں ابھی بھی وعدے کر رہی ہیں۔ان پارٹیوں کے ارادوں اور عزائم کو ہر شخص جانتا ہے جنہوں نے خواتین کے مسائل کو کبھی ترجیح نہیں دی۔ ‘‘وزیر اعظم مودی نے کہا، اس کے برعکس، حالیہ بی جے پی حکومت آزادی کے بعد پہلی ایسی حکومت ہے جس نے خواتین کو اپنی سماجی فلاح و بہود والی اسکیموں جیسے اُجوولا یوجنا، سووَچھ بھارت ابھیان اور مدرا یوجنا، میں مرکزی حیثیت دی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی حکومت نے کلیدی اقدامات کیے ہیں۔ مثال کے طور پر مدریوجنا کے 75 فیصد مستفیدین خواتین ہیں، یا پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت دیے گئے مکانات کو استفادہ کنندہ کنبے کی خاتون کے نام پر مختص کیا گیا ہے۔

بی جے پی کی حکومت کس طریقے سے خواتین کی ترقی کو معاشرے کے مختلف طبقات میں یقینی بناتی ہے، کا بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ، ’’یہ حکومت وہ پہلی حکومت ہے جس نے دو خواتین کو سلامتی سے متعلق اپنی کابینہ کمیٹی اور ساتھ ہی ساتھ ملک کی اولین خاتون فائٹر پائیلیٹ کے طور پر نمائندگی فراہم کرائی ہے۔ مزید برآں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہماری سرکارنے خواتین اور بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے انسداد بردہ فروشی بل پاس کیا ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سرکار نے عصمت دری جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سب سے بڑی سزا یعنی پھانسی تک کی سزا کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ ہماری سرکار نے ہندوستانی بحریہ میں خواتین افسران کے شعبے لیڈی آفیسر وِنگ کے قیام کی منظوری دی ہے۔‘‘

اس موقع پر اپنی تقریر کے آخر میں وزیر اعظم مودی نے اپنی سرکار کی اس عہدبستگی کا ایک بار پھر زور دے کر اعادہ کیا کہ انتہائی غور و خوض کے بعد تیار کی جانے والی پالیسیوں کے ذریعہ سماج میں خواتین کی عملی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے خاتون کاریہ کرتاؤں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سرکار خواتین کے بنیادی مسائل کے تدارک کے تئیں مضبوطی کے ساتھ عہد بستہ ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم نے نئے ہندوستان یعنی نیو انڈیا کے لئے بااختیار بنائے جانے کی ان تمام اسکیموں اور اقدامات پر عمل آوری کی جارہی ہے جن سے زندگی کے ہر میدان میں خواتین کے کردار کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے اپنی خاتون حامیوں اور کاریہ کرتاؤں سے زور دے کر یہ بات بھی کہی کہ جہاں تک ممکن ہو سکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی اور رابطہ کاری کی جائے اور عوام الناس کو ہماری سرکار کی کامیابیوں سے واقف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لئے نریندر مودی موبائل ایپ کا بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre hikes non-urea fertiliser subsidy 10-21% amid West Asia crisis

Media Coverage

Centre hikes non-urea fertiliser subsidy 10-21% amid West Asia crisis
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the importance of inner wisdom
April 09, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today highlighting the importance of inner wisdom as the true essence of the universe.

The Prime Minister remarked that India's heritage and culture have consistently taught that true knowledge and its rightful application are the foundation of a nation's progress. Shri Modi observed that by following this path, the youth of the country are actively engaged in building a prosperous and empowered India. He further noted that this wisdom, which resides within us and transcends ordinary knowledge, is worshipped by great and wise men.

The Prime Minister wrote on X:

"हमारी विरासत और संस्कृति हमें यही सिखाती आई है कि सच्चा ज्ञान और उसका सदुपयोग ही राष्ट्र की प्रगति का आधार है। इसी मार्ग पर चलकर आज हमारे देश के युवा समृद्ध और सशक्त भारत को गढ़ने में जुटे हैं।

अन्तःस्थमेव यज्ज्ञानं ज्ञानादपि च यत्परम्।
तदेव सर्वसंसारसारं सद्भिरुपास्यते॥"

The wisdom that resides within us, which transcends ordinary or external knowledge, is the true essence of this entire universe. It is this inner wisdom that is worshipped by great men and wise men.