وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہےکہ تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک قائم کیے جائیں گے، جو 5 ایف (فارم ٹو فائبر ٹو فیکٹری ٹو فیشن ٹو فارن یعنی کھیت سے دھاگاسے کارخانے سے فیشن سے بیرونی ممالک) ویژن کے مطابق کپڑے کی صنعت کے شعبے کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے آگے کہا کہ پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک کپڑے کی صنعت کے شعبے کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے، کروڑوں کی سرمایہ کاری راغب کریں گے اور لاکھوں روزگار بہم پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارکس 5 ایف (فارم ٹو فائبر ٹو فیکٹری ٹو فیشن ٹو فارن) ویژن کے مطابق کپڑے کی صنعت کے شعبے کو فروغ دیں گے۔ یہ بات ساجھا کرتے ہوئے ازحد مسرت ہو رہی ہے کہ پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں قائم کیے جائیں گے۔‘‘

’’پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارکس کپڑے کی صنعت کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے، کروڑوں کی سرمایہ کاری راغب کریں گے اور لاکھوں روزگار بہم پہنچائیں گے۔ یہ ’میک ان انڈیا‘ اور ’میک فار دی ورلڈ‘ کی ایک شاندار مثال ہوگی۔ #PragatiKaPMMitra ‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament

Media Coverage

MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 دسمبر 2025
December 20, 2025

Empowering Roots, Elevating Horizons: PM Modi's Leadership in Diplomacy, Economy, and Ecology