وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ککیناڈا، مچھلی پٹنم، نرساپور، وشاکھا پٹنم اور وجیہ نگرم کی پانچ لوک سبھا سیٹوں کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے گفت و شنید کی۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ پارٹی کو بوتھ کی سطح پر مضبوط بنایا جائے اور اپنے بوتھ کے لوگوں سے رابطہ کاری میں گہرائی پیدا کی جائے۔ ملک کے جوانوں پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’جمہوریت ایک تیوہار ہے۔ یہ اپنا مستقبل تخلیق کرنے کا تیوہار ہے اور ہندوستان کا مستقبل بنانے میں جوانوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔‘‘
ککیناڈا کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی سرکار کے دور اقتدار میں پہلی بار حاصل ہونے والی متعدد کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کاریہ کرتاؤں سے زور دے کر کہا کہ اپنے علاقوں کے نوجوانوں سے رابطہ کاری پیدا کی جائے۔ دراصل نوجوان ہی ترقی کی فکر کرتے ہیں۔ ان سے پوچھئے کہ کون ترقی کے لئے عہد بستہ ہے۔ ملک کے نوجوان بہتر ڈھانچہ جاتی سہولیات چاہتے ہیں، ان سے پوچھئے کہ ہندوستان میں کون بہتر ڈھانچہ جاتی سہولیات کے لئے کام کر رہاہے۔ نوجوان تکنالوجی کو پسند کرتے ہیں، ان سے پوچھئے کون ڈجیٹل انڈیا تعمیر کر رہا ہے۔ نوجوان بدعنوانی سے نفرت کرتے ہیں، ان سے پوچھئے کون ہندوستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ یہ صرف بی جے پی ہی ہے جوان نوجوانوں کے عزائم کو سمجھتی ہے اور ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لئے کام کر رہی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ سلامتی کے متعدد پہلو ہیں اور بی جے پی کے زیر اقتدار قو می جمہوری اتحاد سرکار نے ان تمام پہلوؤں پر کام کیا ہے، وزیر اعظم نے مچھلی پٹنم کے ایک کاریہ کرتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’غریب سے غریب تر شخص بھی بیمے کے فائدے کا مستحق ہے، اور اب یہ محض ایک روپئے سے بھی کم قیمت کی شرح پر ممکن بنایا جا چکا ہے۔‘‘
ہندوستان کی زبردست نمو اور خارجہ پالیسی پر نرساپور کے ایک کاریہ کرتا کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ میں نہیں بلکہ ہندوستان ہے جو آج ایک عالمی لیڈر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آیا ہے۔ یہ آپ سب 130 کروڑ عوام کی بدولت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی انڈیا فرسٹ کے بنیادی اصول پر مبنی ہے۔ دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان میں امن چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو ان کی اپنی ہی زبان میں کس طرح جواب دیا جائے۔ سرجیکل اسٹرائیک اس کی ایک مثال ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہندوستان کی نمو میں فروغ کے لئے بیرون ملک آباد ہندوستانی برادری کی خدمات کی بھی ستائش کی
آندھراپردیش سرکار کے ذریعہ جھوٹی باتیں پھیلائے جانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’سچ، سچ اور صرف سچ ہی ریاستی سرکار کے ذریعہ پھیلائی جانے والی جھوٹ کی سونامی کو شکست دے سکتا ہے۔ مرکزی سرکار نے وسائل کے خلاء کو پر کرنے اور آمدنی میں خسارے کی بھرپائی کے لئے آندھرا پردیش سرکار کو بیس ہزار کروڑ روپئے کا سرمایہ جاری کیا ہے، اگر انہیں وہ سرمایہ موصول نہیں ہوا ہے تو یہ سرمایہ کس کی جیب میں گیا۔ ہماری سرکار آندھراپردیش کے عوام کی فلاح کے لئے پوری طرح سے عہد بستہ ہے۔‘‘
وجیہ نگرم کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے گفتگو تمام کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ کس طرح بی جے پی دوسری پارٹیوں سے مختلف اور ممتاز ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش کی ریاستی سرکار پر جھوٹ پھیلانے کے تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’’عوام آندھرا پردیش میں برسراقتدار لوگوں کی اصلیت سے واقف ہیں، وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں، وہ صرف الزام تراشیاں کرتے ہیں اور گھپلے کرتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کاریہ کرتاؤں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ریاست کے عوام آندھرا پردیش کی موجودہ سیاسی قیادت سے سخت ناراض ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ بات اب تک نہیں بھولے کہ کانگریس نے کس طرح اس ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ لیکن بی جے پی ہمیشہ اس ریاست کے ساتھ کھڑی رہی۔
وزیر اعظم مودی نے پارٹی کاریہ کرتاؤں سے زور دے کر کہا کہ سخت محنت کرکے عوام سنے جانے کو یقینی بنائیں۔
Win the booth and the victory is ours.
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
Strengthen the party at the booth level, deepen your connect with the people of your booth: PM @narendramodi tells Karyakartas https://t.co/9Zi2jmxm6V
Democracy is a festival. It is a festival of creating our own future and the youth are at the very centre of creating India's future: PM @narendramodi https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
Discussion drives democracy: PM @narendramodi during interaction with @BJP4Andhra Karyakartas https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
The youth cares for development. Ask them who is committed to development in India.
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
The youth wants good infrastructure. Ask them who is building good infrastructure in India.
Youth likes technology. Ask them who is building a Digital India: PM @narendramodi
Youth hates corruption. Ask them who is working hard to make India corruption free.
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
It is only the BJP which understands the aspirations of youth and is working hard to build an India of their dreams: PM @narendramodi
Karyakartas from Machilipatnam have joined the interaction. Watch: https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
There are many dimensions to the concept of security. We have worked on all of them: PM @narendramodi https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
Karyakartas from Narsapuram are now interacting with PM @narendramodi. Watch here: https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
It is India, not me, that has emerged as a global leader. It is due to you all, the 130 crore people of India: PM @narendramodi https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
Our foreign policy is based on a simple mantra of 'India First': PM @narendramodi https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
We in India want peace, but we also know how to deal with terrorists in a language they understand. The surgical strikes are an example of that: PM @narendramodi https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
Enthusiastic karyakartas from Visakhapatnam have now joined the interaction. Watch Live: https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
Truth, truth and only truth can defeat the tsunami of lies: PM @narendramodi tells in response to a @BJP4Andhra karyakarta's question on lies being spread by those who are in power in the state. https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
Central Government is fully committed towards welfare of people of Andhra Pradesh: PM @narendramodi https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
The karyakrtas from Vizianagaram are interacting with PM @narendramodi. Watch: https://t.co/9Zi2jmxm6V
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
People know the reality of those in power in Andhra Pradesh.
— narendramodi_in (@narendramodi_in) January 2, 2019
What do they speak? They speak only lies.
What are they interested in? They are interested only in blaming.
What do they do? They indulge only in scams: PM @narendramodi https://t.co/9Zi2jmxm6V


