نئی دہلی ،18مارچ : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے گواکے وزیراعلیٰ جناب منوہرپاریکرکی رحلت پرتعزیت کااظہارکیاہے ۔

          وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ‘‘جناب منوہرپاریکر ایک مقبول سیاست داں تھے ۔ وہ سچے حب الوطن اورغیرمعمولی صلاحیت کے حامل انتظام کارتھےاورسبھی لوگ ان کے مداح تھے ۔ قوم کے تئیں ان کی لاثانی خدمات کو پیڑھیاں یاد رکھیں گی ۔ ان کی رحلت سے  مجھے گہراصدمہ ہواہے ، ان کے افراد کنبے کے تئیں میں دلی تعزیت کا اظہارکرتاہوں ۔ اوم شانتی ۔

          جناب منوہر پاریکرجدید گواکے معمار تھے ۔ ان کی جیدشخصیت اور سب کو ساتھ لے کرچلنے والی فطرت کی وجہ سے وہ برسوں تک سیاست کے پسندیدہ رہنمابنے رہے ۔ عوامی فلاح وبہبود کی ان کی پالیسیوں نے گواکو ترقی کی قابل ذکربلندیوں سے ہمکنارکیا۔

          وزیردفاع کے طورپر ان کی مدت کارکے لئے بھارت ہمیشہ ان کا ممنون ومشکوررہے گا۔ جب وہ وزیردفاع کےعہدے پرفائز تھے، تو اس دورمیں ایسے متعدد فیصلے لئے گئے ،جنھوں نے بھارت کی سلامتی صلاحیت میں اضافہ کیا ، اندورن ملک دفاعی پیداوار کو بڑھاواملا اور سابق فوجیوں کی زندگی بہتربنی ۔ ’’

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi

Media Coverage

Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 جنوری 2026
January 11, 2026

Dharma-Driven Development: Celebrating PM Modi's Legacy in Tradition and Transformation