نئی دہلی،29؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے سابق وزیراعلیٰ کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر انتہائی صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

سلسلے وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہمارے محبوب اور  محترم کیشو بھائی پٹیل کا انتقال ہوگیا ہے۔۔۔ مجھے انتہائی تکلیف اور صدمہ ہوا ہے۔ وہ  ایک ایسے ممتاز لیڈر تھے، جنہوں نے سماج کے ہر طبقے کا خیال رکھا۔ اُن کی زندگی گجرات کی ترقی اور  ہر  گجراتی کو  با اختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔

کیشو بھائی نے جن سنگھ اور بی جے پی کو مستحکم کرنے کے لئے گجرات کے طول وعرض کا  سفر کیا۔ انہوں نے اپنی پوری قوت کے ساتھ ایمرجنسی کی مزاحمت کی۔ کسانوں کی بہبود کے معاملات ، ان کے دل کے بہت قریب تھے۔ ایم ایل اے کے طور پر، رکن پارلیمنٹ کے طور پر، وزیر کے طور پر، یا وزیراعلیٰ کے طور پر ، انہوں نے کسان دوست اقدامات کو منظور کرانے کو  یقینی بنایا۔

کیشو بھائی نے  مجھ سمیت بہت سے نوجوان کاریہ کارتاؤں  کی سرپرستی کی اور ان کی پرورش کی۔ ہر کوئی  ان کی خوش اخلاقی  کا معترف تھا۔ ان کا انتقال ایک  ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ہم  سب آج بہت  غمگین ہیں۔ میرے جذبات  ان کے کنبے اور  چاہنے والوں کے ساتھ ہیں، ان کے بیٹے بھرت سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اوم شانتی‘‘۔

 

 

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-EU trade pact to better tech access

Media Coverage

India-EU trade pact to better tech access
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Nagaland meets Prime Minister
March 24, 2026