وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شنکر راؤ تتوا وادی جی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر شنکر راؤ تتوا وادی جی کو تعمیر ملک اور بھارت کی ثقافتی تجدید میں ان کے زبردست تعاون کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔ جناب مودی نے کہا، ’’میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ملک میں اور غیر ممالک میں متعدد مواقع پر ان سے گفت و شنید کا موقع حاصل ہوا۔ ان کی نظریاتی شفافیت اور ماہرانہ طریقہ کار ہمیشہ قابل ذکر رہا۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:

’’ڈاکٹر شنکر راؤ تتواوادی جی کی رحلت پر غمگین ہوں۔ انہیں تعمیر ملک اور بھارت کی ثقافتی تجدید میں ان کے زبردست تعاون کے لیےہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے خود کو آر ایس ایس کے لیے وقف کر دیا اور عالمی سطح پر اس کی رابطہ کاری کو آگے بڑھ کر اپنی پہچان بنایا۔ وہ ایک مشہور دانشور  بھی تھے، جو ہمیشہ نوجوانوں میں جستجو کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ طلبا اور دانشوران بی ایچ یو کے ساتھ ان کے تعلق کو محبت سے یاد کرتے ہیں۔ سائنس، سنسکرت اور روحانیت کے تئیں ان کا خصوصی لگاؤ تھا۔‘‘

میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ملک میں اور غیر ممالک میں متعدد مواقع پر ان سے گفت و شنید کا موقع حاصل ہوا۔ ان کی نظریاتی شفافیت اور ماہرانہ طریقہ کار ہمیشہ ہی قابل ذکر رہا۔

اوم شانتی۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rs 6,000 Crore Earned, 12.33 Crore Sq Ft Freed: Inside Government's Big Clean-Up

Media Coverage

Rs 6,000 Crore Earned, 12.33 Crore Sq Ft Freed: Inside Government's Big Clean-Up
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24 اگست 2026
August 24, 2026

Beyond Announcements: Real Milestones Proving India’s Rise Across Defence, Tech & Economy Under the Leadership of PM Modi