وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب ایس پی بالا سبرا منیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ " جناب ایس پی بالا سبرا منیم کے افسوسناک انتقال سے ہماری ثقافت کی دنیا کو ایک بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔ پورے بھارت میں ہر گھر میں معروف ، اُن کی نغمگی سے بھر پور آواز اور موسیقی نے دہائیوں تک سامعین کو مسحور کیا ہے ۔ دکھ کی اِس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں ، اُن کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں ۔ اوم شانتی ۔ "
With the unfortunate demise of Shri SP Balasubrahmanyam, our cultural world is a lot poorer. A household name across India, his melodious voice and music enthralled audiences for decades. In this hour of grief, my thoughts are with his family and admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2020


