نئیدہلی02 مئی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خطرناک سمندری طوفان فانی  سے  مقابلے کی تیاریو ں  کے   ایک اعلیٰ سطحی  اجلاس کی صدارت کی ۔اس  اجلاس میں  کابینی  سکریٹری  ،وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری  ،وزیر اعظم کے ایڈیشن  پرنسپل سکریٹری ،داخلہ سکریٹری اور آئی ایم ڈی ، این ڈی آر ایف ، این ڈی ایم اے اور پی ایم او وغیرہ کے دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی ۔

          میٹنگ میں  وزیر اعظم کو  سمندری طوفان فانی کے  راستوں  اور اس سے راحت اور بچاؤ سے  جاری اقدامات  کے بارے میں بتایا گیا۔ ان تیاریوں  میں معقول وسائل کی فراہمی  ، این ڈی آر ایف اور مسلح افواج کی ٹیموں کی تعیناتی ،پینے کے پانی کی دستیابی  اور مواصلاتی  اوربجلی کی خدمات  کی بحالی  کا ذیلی نظام وغیرہ شامل ہے ۔

          وزیر اعظم نے جاری حالات کے  جائزے کے بعد مرکزی سرکار کے افسران کو ہدایت کی کہ فانی سے متاثرہ ریاستوں کے افسران سے قریبی تال میل بنایا رکھا جائے تاکہ تدارکی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے اور ضرورت پڑنے پر راحت اور بچاؤ کے موثر اقدامات  کئے جاسکیں ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance

Media Coverage

India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،19 جون 2026
June 19, 2026

Appreciation for India’s Domestic Growth and Rising Global Influence under PM Modi’s Leadership