وزیراعظم جناب نریندرمودی نے  آج برطانیہ کے وزیراعظم عزت مآب  جناب بورس جانسن کے ساتھ فون پربات  چیت کی ۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے بحران پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مخاصمت ختم کرنے اورمذاکرات اورسفارت کاری کے راستے پرواپس آنے سے متعلق بھارت کی مسلسل اپیل کا اعادہ کیا۔ انھوں نے عصری  منظرنامہ کی بنیاد کے طورپر بین الاقوامی قوانین اورتمام ملکوں کی علاقائی سالمیت اور اقتداراعلیٰ کے احترام میں بھارت کے اعتماد پرزوردیا۔

دونوں قائدین نے دوطرفہ اورباہمی مفاد کے امورپربھی تبادلہ ٔ خیال کیااورتجارت ، ٹیکنولوجی ، سرمایہ کاری ، دفاع اورسکیورٹی اورعوام  سے عوام کے درمیان روابط سمیت تمام  مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے  کے امکانات پررضامندی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی نے دوطرفہ آزادانہ تجارتی سمجھوتے  سے متعلق جاری مذاکرات میں مثبت پیش قدمی پراپنے اطمینان کا اظہارکیا۔ انھوں نے گذشتہ برس دونوں لیڈروں کے درمیان ورچوئل سربراہ کانفرنس کے دوران منظورکئے گئے ‘‘انڈیا –یوکے روڈمیپ 2030’’ پرعمل درآمد میں کی گئی پیش رفت کی بھی ستائش کی۔

وزیراعظم نے باہمی رضامندی کے ساتھ وزیراعظم جانسن کے جلد ہی بھارت کا دورہ کرنے سے متعلق اپنی خواہش کا بھی اظہارکیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How NPS transformed in 2025: 80% withdrawals, 100% equity, and everything else that made it a future ready retirement planning tool

Media Coverage

How NPS transformed in 2025: 80% withdrawals, 100% equity, and everything else that made it a future ready retirement planning tool
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 دسمبر 2025
December 20, 2025

Empowering Roots, Elevating Horizons: PM Modi's Leadership in Diplomacy, Economy, and Ecology