وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوروپی کونسل کے صدر عالیجناب چارلس  مائیکل کے ساتھ فون پر گفتگو کی ۔

وزیراعظم نے یوکرین میں  بگڑتی ہوئی صورتحال اور انسانی بحران پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔  انہوں نے مخاصمانہ کارروائیاں بند کرنے  اور مذاکرات  کرنے   کے لئے بھارت کی  اپیل کو دوہرایا۔

وزیراعظم نے ا س بات پر زوردیا کہ عصری عالمی نظام  بین الاقوامی قانون  ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام  ملکوں  کے  اقتدار اعلیٰ  اور علاقائی یکجہتی کے لئے احترام  پر ٹکا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کیا اور سبھی لوگوں کی  آزادانہ نقل وحمل اور مفت  اوربلارکاوٹ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت  پر زوردیا۔

وزیراعظم نے  متاثرہ علاقوںمیں دواؤں سمیت فوری راحتی سامان بھیجنے کے لئے بھارت کی طرف سے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بھی  عالیجناب چارلس مائیکل کو مطلع کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
ISRO Successfully Tests CE20 Cryogenic Engine At Uprated 220 KN Thrust For C32 Stage Of Upcoming LVM3 Mission

Media Coverage

ISRO Successfully Tests CE20 Cryogenic Engine At Uprated 220 KN Thrust For C32 Stage Of Upcoming LVM3 Mission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 اگست 2026
September 11, 2026

Seva Pakhwada to Superpower Status: Why Citizens Are Hailing PM Modi’s Relentless Push