وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ، پولینڈ کے صدر عالیجناب آندرزیج ڈوڈا سے فون پر گفتگو کی ۔

وزیر اعظم نے یوکرین  سے  بھارتی شہریوں کو بحفاظت  نکالنے میں پولینڈ کی طرف سے فراہم کی گئی مددکے لئے صدر ڈوڈا کا دلی شکریہ ادا کیا اور یوکرین سے بھارتی شہریوں کو پولینڈ کی سرحد عبور کرنے کے لئے درکار ویزا میں  چھوٹ دینے کے  خصوصی جذبہ خیر سگالی کے لئے بھی ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم  نے اس مشکل گھڑی میں  بھارتی شہریوں کو پولینڈ کے شہریوں کی جانب سے  فراہم کی گئی سہولت اور پُر جوش ڈھنگ  سے استقبال کرنے کے لئے ان کی خاص طور پر تعریف کی۔

دونوں ملکوں کے درمیان روایتی دوستانہ  تعلقات کو سراہتے ہوئے  وزیر اعظم نے 2001  میں گجرات  میں آئے زلزلے  کے پیش نظر پولینڈ کی جانب سے مدد کی  پیش کش کا ذکر کیا ۔ انہوں نے  دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کے بہت سےکنبوں اور  نوجوانوں  کو بچانے میں  جام نگر کے مہاراجہ  کے ذریعہ  ادا کئے گئے مثالی رول کو بھی  یاد کیا۔

وزیراعظم نے پولینڈ کے صدر جناب ڈوڈا کو بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت  ریٹائر ڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ  کو بھارتی شہریوں  کو بحفاظت  نکالنے کی کوششوں کی نگرانی  کرنے کے لئے ان کے  خصوصی ایلچی کی حیثیت سے پولینڈ میں تعینات کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے مخاصمانہ  کارروائیاں بند کرنے اور مذاکرات کرنے  کی لگاتار اپیل کو بھی دوہرایا ۔ انہوں نے سبھی ملکوں کے  اقتدار اعلیٰ اور علاقائی یکجہتی کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s exports hit $43.56 billion in April as shipments record double-digit growth

Media Coverage

India’s exports hit $43.56 billion in April as shipments record double-digit growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the virtues of firm resolve, self-control, and wisdom
June 02, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, observing that firm resolve and self-control are the powers that make even the most difficult paths easy. Shri Modi highlighted that today, our youth are continuously engaged in nation-building with this very resolve.

The Prime Minister posted on X:

"दृढ़ निश्चय और आत्म-संयम वह शक्ति है, जो कठिन से कठिन राह को भी आसान बना देती है। आज हमारे युवा साथी इसी संकल्प के साथ राष्ट्र निर्माण में निरंतर जुटे हुए हैं।

निश्चित्य यः प्रक्रमते
नान्तर्वसति कर्मणः।

अबन्ध्यकालो वश्यात्मा
स वै पण्डित उच्यते॥"

A person who begins a task after careful deliberation and with firm resolve, who never leaves it unfinished, who uses time wisely and who maintains complete control over their senses, such a person alone is truly wise.