وزیر اعظم دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم ڈیڈیاپاڑہ، نرمدا میں 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
پروجیکٹ بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، تاریخی وراثت پر مرکوز ہیں اور خاص طور پر قبائلیوں کی تفویض اختیارات پر مرکوز ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریباً 12:45 بجے ضلع  نرمدا کے دیوموگرا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2:45 بجے، وزیر اعظم ضلع نرمدا کے ڈیڈیا پاڑہ کا دورہ کریں گے اور دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کی مناسبت سےمنعقدہ  پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وہ 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے  اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی  اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

ڈیڈیاپاڑہ میں پروگرام کے دوران، وزیر اعظم متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے جن کا مقصد قبائلی برادریوں کی ترقی اور خطے کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر اعظم پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیاے مہا ابھیان(پی ایم-جن من) اور دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان(ڈی اے- جے اے جی یو اے) کے تحت بنائے گئے 100,000 مکانات کی گرہ پرویش تقریب میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم قبائلی طلبہ و طالبات کے لیے   تقریباً 1,900 کروڑ کی مالیت  سے تعمیر شدہ 42 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس)؛ 228 کثیر مقصدی مراکز جوکمیونٹی کی سرگرمیوں کے لیے مرکز کے طور پر کام کریں گے؛ آسام میڈیکل کالج، ڈبرو گڑھ اورقبائلی ثقافت اور وراثت کے تحفظ کے واسطے  امپھال، منی پور میں ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(ٹی آر آئی) کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم قبائلی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے گجرات کے 14 قبائلی اضلاع کے لیے 250 بسوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

وزیر اعظم قبائلی علاقوں میں رابطے کو بہتر کرنےکے لیے 748 کلومیٹر نئی سڑکوں اور ڈی اے – جے اے جی یو اے کے تحت 14 قبائلی ملٹی مارکیٹنگ سینٹر(ٹی ایم ایم سی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو  کمیونٹی ہب کے طور پر کام کریں گے۔ وہ 50 نئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جن کی لاگت  2,320 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جس سے قبائلی  طبقہ کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India launches ORV Sagar Manthan, boosting ocean research fleet

Media Coverage

India launches ORV Sagar Manthan, boosting ocean research fleet
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives in mishap in Nanded
September 11, 2026
Prime Minister announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed grief over the loss of lives due to a mishap in Nanded, Maharashtra.

The Prime Minister conveyed his thoughts to the bereaved families in this hour of grief and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.

In a post on X, the Prime Minister’s Office said;

“Saddened by the loss of lives due to a mishap in Nanded, Maharashtra. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. Praying for the speedy recovery of the injured.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”