وہ قومیں جو اپنی جڑوں سے جڑی رہتی ہیں وہ ترقی اور قوم کی تعمیر میں آگے بڑھتی ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تبصرہ کیا کہ انڈمان اور نکوبار کے جزائر کا نام ہمارے ہیروز کے نام پر رکھنا یہ یقینی بنانے کا ایک طریقہ ہے کہ قوم کے لیے ان کی خدمات کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قومیں اپنی جڑوں سے جڑی رہتی ہیں وہ ترقی اور قوم کی تعمیر میں آگے بڑھتی ہیں۔

ایکس  پر شیو ارور کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:

’’انڈمان اور نکوبار کے جزائر کا نام ہمارے ہیروز کے نام پر رکھنا یہ یقینی بنانے کا ایک طریقہ ہے کہ قوم کے لیے ان کی خدمات کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے۔ یہ ہمارے اُن مجاہدین آزادی اور نامور شخصیات کی یاد کو محفوظ رکھنے اور منانے کی ہماری وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جنہوں نے ہمارے ملک پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

آخرکار ، جو قومیں اپنی جڑوں سے جڑی رہتی ہیں وہ ترقی اور قوم کی تعمیر میں آگے بڑھتی ہیں ۔

نام رکھنے کی تقریب سے متعلق میری تقریر بھی یہاں  ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=-8WT0FHaSdU

نیز، انڈمان اور نکوبار جزائر سے لطف اندوز ہوں۔ سیلولر جیل کا بھی دورہ کریں اور عظیم ویر ساورکر کی ہمت سے حوصلہ حاصل کریں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's electric car sales set to cross 3 lakh units for first time in 2026: Report

Media Coverage

India's electric car sales set to cross 3 lakh units for first time in 2026: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جون 2026
June 29, 2026

PM Modi Advancing National Strength Through Unity, Innovation and Janbhagidari