وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے زیراہتمام کیے گئے اقدامات سمیت  مختلف جاری دو طرفہ پہل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم نے توانائی ، اطلاعاتی ٹکنالوجی اور دفاعی مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں سعودی عرب سے زیادہ سرمایہ کاری دیکھنے کی بھارت کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

ملاقات میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت علاقائی پیش رفت پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

وزیر اعظم نے کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران بھارتی افراد کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کے لیے مملکت سعودی عرب کا خصوصی شکریہ اور ستائش کی۔

وزیر اعظم نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کے ولی عہد کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch

Media Coverage

‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 اگست 2026
August 13, 2026

Aatmanirbhar in Motion: Solar Homes, Made-in-India Containers, Record Exports & a Rising Global Footprint Under the Leadership of PM Modi