وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 31 اکتوبر 2021  کو اٹلی کے روم  میں  جی-20 سربراہ اجلاس سے الگ انڈونیشیا کے صدر عالیجناب جوکو ویڈوڈو سے اٹلی میں ملاقات کی ۔

وزیراعظم مودی نے آئندہ سال جی -20  کی صدارت کے لئے انڈونیشیا کو مبارکباد دی اور ٹرائیکا  کے جزو کے طورپر  انڈونیشیا کے ساتھ  مل کر  کام کرنے کی بھارت کی آمادگی کا انہیں  یقین دلایا ۔

دونوں لیڈروں نے ہند – انڈونیشیا  جامع اسٹریٹجک  شراکت داری   کی موجودہ  روش  کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔دونوں  لیڈورو ں نے کووڈ -19  کی وبا کے دوران ایک دوسرے کی تیزی کے ساتھ مدد کرنے کے عمل کی ستائش کی اور کووڈ کے بعد کی صورتحال میں  ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا ۔دونو ں رہنماؤں نے ہند- بحرالکاہل  باہمی تعاون  کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں لیڈروں نے  باہمی تجارت اور دونوںملکوں میں  سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے درمیان مزید بہتر روابط کی راہ  ہموار کرنے کے تئیں  عہد بستگی کا اظہار کیا۔

آب وہوا کی تبدیلی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے  ، بالخصوص  کلائمیٹ فائننس  کے  نفاذ   کی ضرورت  کے تئیں  عہد بستگی سے متعلق بھی  تبادلہ خیال ہوا ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Every voter had valid ID': Trump praises India polls, renews push for SAVE America Act

Media Coverage

'Every voter had valid ID': Trump praises India polls, renews push for SAVE America Act
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 اگست 2026
August 18, 2026

PM Modi’s 12 Years of Structural Power: Manufacturing, FTAs, Airports & Uncompromising Security