‘‘مسلح فورسیز کو جدید ترین بنایاگیا ہے؛ مستقبل کی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے انہیں نوجوان اور جنگ کے لیے تیار رکھنا ہماری اعلیٰ ترجیح ہے’’

‘‘ بھارت نے حالیہ برسوں میں ایک نئی اسٹرایٹجک طاقت حاصل کی ہے۔ آج ہماری سرحدیں پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں’’۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2023 کو 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی کے لال قلعہ کی تاریخی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔  انہوں نے موجودہ عالمی سیکورٹی منظر نامے کے دوران قومی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور زور دے کر کہا کہ مسلح فورسیز کو جدید بنانے اورمستقبل کی سبھی چنوتیوں سے نمٹنے  کی غرض سے انہیں نوجوان اور جنگ کے لیے تیار رکھنے کے مقصد سے  بہت سی فوجی اصلاحات کی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ آج ملک کے عوام خود کو محفوظ محسوس کررہے ہیں، کیونکہ دہشت گردانہ حملوں میں تیزی سے  کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   جب ملک پرامن اور محفوظ ہو، تو ترقی کے نئے اہداف کی حصولیابی کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم نےمحکمہ دفاع کے پنشن یافتگان کی ایک دیرینہ مانگ،  ایک عہدہ، ایک پنشن اسکیم کا بھی ذکر کیا، جسے حکومت نے اقتدار میں آتے ہی نافذکردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘او آر او پی ہمارے ملک کے فوجیوں کے لیے ایک احترام کا معاملہ تھا۔ ہم نے اقتدار میں آتے ہی اسے نافذ کردیا۔ آج سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ  کو 70 ہزار کروڑ روپے مل  چکے ہیں’’۔

وزیر اعظم نے سرحدوں پر تعینات مسلح فورسیز کے اہلکاروں کو ، یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کیں۔   یہ اہلکار اِس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ملک محفوظ رہے اور اس کے مفادات کا تحفظ ہو۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
FTAs boost global demand for Indian talent, expand mobility options

Media Coverage

FTAs boost global demand for Indian talent, expand mobility options
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi performs Darshan and Pooja at Baba Vishwanath Temple; prays for the prosperity and good health of all countrymen
April 29, 2026

 

Prime Minister Shri Narendra Modi today performed darshan and pooja at the Baba Vishwanath Temple in Kashi, where he prayed for the happiness, prosperity, and healthy lives of the people of the nation.

"हर हर महादेव !

काशी में बाबा विश्वनाथ मंदिर में दर्शन और पूजन का सौभाग्य मिला। यहां भगवान भोलेनाथ से समस्त देशवासियों के लिए सुख-समृद्धि और आरोग्यपूर्ण जीवन की कामना की।

माँ अन्नपूर्णा एवं माँ गंगा के दर्शन से असीम शांति मिली। उनकी कृपा से हर किसी में सकारात्मक ऊर्जा का संचार हो !

काशी की जनता को पुनः नमन